عوام کیساتھ ہاتھ ہوگیا، پیٹرول سستا کرنے کی بجائے مہنگا ، نوٹیفکیشن جاری

Aug 15, 2022 | 23:48 PM

ایک نیوز نیوز: حکومت نے عوام پر ایک اور پیٹرول بم  گرادیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 اعشاریہ 72 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 244 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 1 روپے 67 پیسے کمی کے بعد 199 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 43 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے ہوگیا ہے۔ 

مزیدخبریں