ایک نیوز نیوز: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ سب انسپکٹر عابد جٹ جس نے 25 مئی کو نہتی اور پُرامن خاتون پر پستول تانا تھا اُسے آج محکمانہ کاروائی کر کے مجاز اتھارٹی نے سروس سے ڈسمس کر دیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ پنجاب پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سب انسپکٹر عابد جٹ جس نے 25 مئ کو ایک نہتی اور پرامن خاتون پہ پستول تانا کو آج محکمانہ کاروائ کر کے مجاز اتھارٹی نے سروس سے ڈسمس کر دیا ہے۔ پنجاب پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور کالی بھیڑوں کو برداشت نہئیں کیا جاے گا pic.twitter.com/eY0zdkLvJ9
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 15, 2022