الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کردیا

Aug 15, 2022 | 23:04 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گرگئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی سے مسلسل غیرحاضری پر میاں محمد سومرو کی نشست خالی قرار دی تھی۔ وہ جیکب آباد کے حلقے این اے 196 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ 

مزیدخبریں