ایک نیوز نیوز: بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 4 اعشاریہ 35 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 93 اعشاریہ 80 ڈالر ہوگئی ہے۔
اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 4 اعشاریہ 23 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد امریکی خام تیل کی نئی قیمت 87 اعشاریہ 86 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت 5.2 فیصد کمی کے بعد 87 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
برینٹ تیل کی قیمت بھی 5 فیصد کم ہو کر 93 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔