ایک نیوز نیوز: ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 7 ایئرآفیسرز کو ایئروائس مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔
ترقی پانے والے ایئرآفیسرز میں ایئر وائس مارشل فاروق ضمیر آفریدی، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد، ایئر وائس مارشل تیمور اقبال اور ایئر وائس مارشل حاکم رضا شامل ہیں۔
ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی، ایئر وائس مارشل محسن محمود اور ایئر وائس مارشل طاہر محمود کی بھی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی کی گئی ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر وائس مارشل فاروق ضمیر آفریدی نے اپنے کیرئیر کے دوران فائٹر اور آپریشنل کنورژن یونٹس، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی ہے۔
ائیر وائس مارشل اورنگزیب ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنل ریکوائرمنٹس اینڈ ڈویلپمنٹ) تعینات رہے، جبکہ ائیر وائس مارشل تیمور اقبال نے اپنے کیریئر کے دوران فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔
ترجمان نے بتایا کہ ائیر وائس مارشل حاکم رضا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر جے ایف۔17 اور سربراہ پاک فضائیہ کے سیکرٹری کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنل ریکوائرمنٹس اینڈ ڈیولپمنٹ) اور ڈائریکٹر (جنرل ڈیوٹیز گروپ) اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔
ترجمان کے مطابق ائیر وائس مارشل محسن محمود ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (ریڈار انجینئرنگ) اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ائیر وائس مارشل طاہر محمود ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن) اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔