ایک نیوز نیوز: پنجاب حکومت میں ایک ہفتے بعد ہی پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکھاڑ پچھاڑ شروع ہوگئی ہے۔ کئی اہم رہنماؤں سے قلمدان واپس لے لیے گئے ہیں اور کئی رہنماؤں کے قلمدان تبدیل کردیے گئے ہیں۔ جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق راجہ بشارت ابھ پبلک پراسیکیوشن کے قلمدان سے محروم ہوچکے ہیں، انہیں پارلیمانی امور اور محکمہ ماحولیات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ اسی طرح خرم شہزاد ایڈووکیٹ سے بھی پارلیمانی امور کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹریاسمین راشد سے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا محکمہ واپس لے کر ان کی جگہ اخترملک کو قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
راجہ یاسر ہمایوں سے آئی ٹی کا محکمہ واپس لیا جاچکا ہے۔ اب ان کی جگہ معاون خصوصی ارسلان خالد کو آئی ٹی کا محکمہ دیا گیا ہے۔ مصدق عباسی پبلک پراسیکیوشن کے قلمدان کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔