ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی خصوصی افراد کی آواز بن گئے۔
ملازمین کے بڑے مطالبات تسلیم کرلیے گئے۔ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو ماہانہ 10 ہزار روپے کنوینس الاؤنس کی مد میں ادا کرے گی، اس کے علاوہ ان ملازمین کی پوسٹوں کو بھی اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چودھری پرویز الہیٰ نے آج خصوصی افراد سے ملاقات کی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ مخصوص 664 آسامیوں پر فی الفور بھرتی کی جائے گی۔ بھرتی کا عمل فوری شروع ہوجائے گا۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو آج ہی سمری وزیراعلیٰ آفس بھجوانے کی ہدایت کردی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ افسوس کامقام ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے اپنے دور میں معذور افرادکے مسائل سے پہلوتہی کی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-15/news-1660567393-2936.mp4
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے معذور افراد کے وفد نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات وفد نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تمام مسائل سنے اوران کے حل کیلئے فوری احکامات دیے۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،سیکرٹری خزانہ اوردیگر حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔ خصوصی افراد نے مسائل حل کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔