ایک نیوز نیوز: پاکستان کے معروف اداکار اور ٹی وی میزبان فہد مصطفی نے جشن یوم آزادی کے موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کی۔
اس موقع پر فہد مصطفی کو فلم قائداعظم زندہ باد میں سندھ پولیس کا مثبت چہرا دکھانے پر اعزازی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے خطاب سے نوازا گیا۔
فہد مصطفی نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آج مجھے یقین ہے کہ ایس ایچ او گلاب نے اپنے سب سے بڑے خواب کو پورا کر لیا ہے۔ آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کا بہت بہت شکرگزار ہوں کہ انہوں نے یوم آزادی پر مجھے اعزازی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے خطاب سے نوازا اور گلاب کے عزائم کو زندہ کیا ۔
فہد مصطفی نے مزید لکھا کہ آپ سب نے گلاب کے کردار اور قائداعظم زندہ باد کو جتنی محبت اور حمایت دی ہے اس سے میں پیچھے نہیں رہوں گا۔ مجھے امید ہے کہ میں فخر کے ساتھ اپنی قوم کی خدمت جاری رکھوں گا۔
View this post on Instagram
واضع رہے کہ عید الااضحٰی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم قائد اعظم زندہ باد میں فہد مصطفی نے پولیس افسر گلاب کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کے ساتھ اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
تقریب میں نبیل قریشی، مصنف و فلمساز فضا علی میرزا اور ایل سے اے سندھ کے چیئرمین کمیل حیدر شاہ نے بھی شرکت کی۔