ایک نیوز نیوز: گریمی ایوارڈ حاصل کرنے والی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد بروکلین گلوکارہ عروج آفتاب نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے ملک کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر 253 پاکستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ کچھ غیر ملکی شہریوں کو بھی پاکستان سول ایوارڈز سے نوازا ہے۔اس موقع پر عروج آفتاب کو بھی فن اور موسیقی کے میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے پر اعلیٰ ترین ادبی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
عروج آفتاب نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی صدر عارف علوی اور امریکی سفیر مسعود خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ حاصل کرنے پر بہت فخر ہے۔
Hugely honored to receive the Presidents Pride of Performance Award today wowwww thank you Mr.President @ArifAlvi and H.E US ambassador @Masood__Khan for the nomination
— arooj aftab (@arooj_aftab) August 14, 2022
بروکلین میں مقیم پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے 2022 کے گریمی ایوارڈز میں پہلا گریمی ایوارڈ جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔عروج آفتاب نے 64 ویں گریمی ایوارڈز میں اپنے مشہور گانے ’محبت‘پر بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ عروج آفتاب پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جنہوں نے پاکستان کیلئے گریمی ایوارڈ حاصل کیا
واضح رہے کہ جن شہریوں کو مختلف شعبوں میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا ہے، ان ایوارڈز کی تقریب 23 مارچ 2023 کو یومِ پاکستان پر ہوگی۔