معاملات طے پاگئے! اپوزیشن کی بڑی شخصیت لندن روانہ

ترجمان لال حویلی نے سابق وفاقی وزیر  شیخ رشید احمد کی لندن روانگی تصدیق کردی ہے۔ (فائل فوٹو)
کیپشن: ترجمان لال حویلی نے سابق وفاقی وزیر  شیخ رشید احمد کی لندن روانگی تصدیق کردی ہے۔ (فائل فوٹو)

ایک نیوز نیوز : عام انتخابات کب ہوں گے ؟ معاملات طے پاگئے! اپوزیشن کی بڑی شخصیت لندن روانہ ہوگئی، اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

 ایک اور  لندن پلان منظرعام پر آگیا۔ پاکستان میں انتخابات سمیت اہم سیاسی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔   ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اہم پیغام لے کر شیخ رشید بھی لندن جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ چند دنوں میں آنیوالی سیاسی و معاشی تبدیلیوں کے بعد سیاسی گرما گرمی میں بھی اضافہ ہوا ہے اور مبینہ طور پرایک اور لندن پلان کے تحت پاکستان میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ 
 یادرہے اس وقت ن لیگ کی قیادت یعنی نواز شریف سمیت  اہم رہنما جن میں سعد رفیق ،شاہد خاقان عباسی ، سردار مہتاب عباسی ، اسحاق ڈار اور حمزہ شہباز لندن میں موجود ہیں ۔

دوسری جانب سنیڈہرسٹ اکیڈمی کی تقریب میں شرکت کے بعد عسکری قیادت  بھی تاحال لندن میں موجود  ہے ۔

ترجمان لال حویلی نے سابق وفاقی وزیر   شیخ رشید احمد کی لندن روانگی تصدیق کردی ہے ۔ ترجمان کے مطابق شیخ رشید احمد براستہ دبئی لندن کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید لندن روانہ ہوگئے  جہاں ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب دبئی میں شیخ رشید نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی دورے پر دبئی آیا ہوں۔ 18 اگست کو وطن واپس آؤں گا۔ لندن جانے کا فیصلہ 17 اگست کو کروں گا۔