بھارت کے یوم آزادی پر واہگہ اٹاری بارڈر پر مٹھائیوں کاتبادلہ

rangers exchange sweets at attari border with bsf
کیپشن: rangers exchange sweets at attari border with bsf
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر واہگہ اٹاری بارڈرپر پاکستان اوربھارت کی سرحدی فورسزکے مابین مٹھائی کے روایتی تحفے کا تبادلہ ہوا۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب رینجرزکی طرف سے بی ایس ایف کے افسروں اورجوانوں کو ان کے یوم آزادی کی مبارک باد دی گئی۔ گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی پر بھی دونوں فورسز کے مابین مٹھائی کا تبادلہ ہوا تھا۔دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز ایک دوسرے کے قومی اوراہم مذہبی تہواروں پر ایک دوسرے کو مٹھائی کا تحفہ دیتے ہیں ۔