اڑیسہ حکومت کا نئے شادی شدہ جوڑوں کیلئے بڑا اعلان

Aug 15, 2022 | 15:29 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: اڑیسہ حکومت کی جانب سے نئے شادی شدہ جوڑوں کو شادی کی کٹ تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اس کٹ میں خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں اور اس کے فوائد، شادی کے رجسٹریشن فارم، کنڈوم، مانع حمل گولیوں کے بارے میں معلومات پر مشتمل ایک کتاب ہوگی۔

 رپورٹ کے مطابق اس مہم کے تحت حکومت  نئے نئے شادی شدہ جوڑوں کو فیملی پلاننگ کٹس تحفے میں دے گی۔ اس کٹ میں کنڈوم کے ساتھ ساتھ خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق دیگر چیزیں بھی شامل ہوں گی۔ قومی صحت اسکیم کے تحت شروع کی جانے والی نئی پہل اسکیم کا مقصد نوجوان جوڑوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے مستقل اور عارضی طریقوں کے بارے میں آگاہ کرنا اور انہیں اپنانے کے لیے بیداری بڑھانا ہے۔

اس کے علاوہ تحفے میں دی گئی کٹ میں حمل کی جانچ کی کٹ، تولیہ، کنگھی، نیل کٹر، آئینہ بھی ہوگا۔ مہم کے انچارج ڈاکٹر پنگراہی نے کہا کہ نئے شادی شدہ جوڑوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے طریقے اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے، ہم انہیں نیو کپل کٹ یا نئی پہل کٹ تحفے میں دے رہے ہیں۔ اس کٹ میں حکومت نے خاندانی منصوبہ بندی، مانع حمل ادویات جیسے کنڈوم، ایمرجنسی مانع حمل گولیاں ، مانع حمل گولیوں کے بارے میں معلومات کے ساتھ جوڑوں کو گرومنگ کٹ دی ہے۔

مزیدخبریں