نوازشریف کی جائیداد نیلامی پرعدالت میں بڑی پیش رفت

Aug 15, 2022 | 13:57 PM

Hasan Moavia

سلیمان اعوان :  لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی کیخلاف آج درخواستوں پر سماعت کی۔ 

تفصیلات کے مطابق  عدالت نے 5 ستمبر تک درخواست ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لئیے طلب کر لیا ہے۔

احتساب عدالت لاہور کے جج اسد علی نے یوسف عباس و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ 

عدالت کے روبرو درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل قاضی مصباح پیش ہوئے۔  وکیل قاضی مصباح نے موقف اختیار کیا کہ نیلامی کیلئے نام دی گئی شمیم زرعی فارم اور دیگرجائیدادیں کرایہ داروں کے پاس ہیں۔ نیلامی سے شمیم زرعی فارم کے کرایہ داروں کے حقوق متاثر ہونگے۔

قاضی مصباح کا مزید کہنا تھا سابق وزیر اعظم   نواز شریف جب ملک واپس آ گئے تو جائیداد کی نیلامی کا عمل چیلنج ہو جائے گا۔ اس لیے بہتر یہ ہے نیلامی کو کچھ عرصہ کیلئے روک دیا جائے۔  عدالت نیلامی کیخلاف حکم امتناعی جاری کرے۔ کیونکہ جائیدادوں کی وراثت منتقل ہو چکی ہے اس لیے عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو مزید دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں