بھارت کے یوم آزادی پر امبانی کو خاندان سمیت اڑانے کی دھمکی 

mukesh ambani
کیپشن: mukesh ambani
سورس: google

ایک نیوز نیوز:  بھارت کے یوم آزادی پرارب پتی امبانی خاندان کو  جان سے مارنے کی دھمکی آمیز فون کالز وصول ہوئی ہیں۔

جس کے بعد دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دی گئی ہے۔  پولیس نے امبانی خاندان کی سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق  ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کے ڈسپلے نمبر پر  8 دھمکی آمیز فون  کالز موصول ہوئیں ۔ فون کرنے والے نے مکیش امبانی اور ان کے اہل خانہ کو دھمکی دی۔ جس کے بعد اسپتال کے لوگوں نے ڈی بی مارگ پولیس اسٹیشن میں اس کی شکایت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس فون کالز کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 واضع رہےکہ گزشتہ سال مکیش امبانی کے گھر اینٹیلیا سے کچھ ہی فاصلے پر ایک مشکوک کار ملی تھی، جس میں 20 جیلیٹن کی چھڑیں برآمد ہوئی تھیں۔. اینٹیلیا کے باہر کھڑی اس اسکارپیو جیپ  میں ایک خط بھی ملا تھا جس میں امبانی خاندان کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

 اسکارپیو میں ملے اس بیگ پر ممبئی انڈینز لکھا ہوا تھا۔ ساتھ ہی خط میں لکھا تھا کہ ’’آپ اور آپ کا پورا کنبہ سنبھل جانا۔ تمہیں اڑانے کے لیے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں۔‘‘  اس کے بعد سے   مکیش امبانی کی زی پلس اسکیورٹی سی آر پی ایف کے حوالے کر دی گئی ہے۔ جبکہ مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کو وائے زمرہ کی سکیورٹی دی گئی ہے۔ 

واضع رہے کہ اس سے قبل  2013  میں مکیش امبانی کو حزب المجاہدین کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ جس کے بعد انہیں اس وقت کی منموہن سنگھ حکومت نے زی پلس سیکیورٹی دی تھی۔  

وائے پلس سیکیورٹی دی گئی تھی۔  ساتھ ہی ان کی اہلیہ نیتا امبانی کو بھی اس کے ساتھ ہی مکیش امبانی کے بچوں مہاراشٹر حکومت کی جانب سے گریڈڈ سیکورٹی دی جانے لگی۔