سلمان خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری، ٹائیگر 3 کب ریلیز ہوگی؟

tiger 3
کیپشن: tiger 3

 ایک نیوز نیوز: بالی وڈ اسٹار سلمان کی فلم ایک تھا ٹائیگر سیریز کا تیسرا پارٹ سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک تھا ٹائیگر کا تیسرا پارٹ اگلے سال چھوٹی عید پر ریلیز کیا جائے گا۔ 21 اپریل کوفلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ایک تھا ٹائیگر کے میکرز کا کہنا ہے کہ فلم کو ہندی ، تامل اور تیلگو زبان میں پیش کیا جا ئے گا۔ فلم کی کاسٹ میں شامل مرکزی اسٹارز سلمان خان اور کترینہ کیف کی جانب سے ایک تھا ٹائیگر فلم کے 10 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں مداحوں کو ٹائیگر 3 کی ریلیز ڈیٹ سے آگاہ کیا

ٹائیگر 3 نے ریلیز ہونے سے قبل ہی مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔  ٹائیگر3 کے حوالے سے انکشاف ہوا ہےکہ فلم نے ریلیز ہونے  سے قبل  ہی 200کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم ویڈیو نے ٹائیگر3 کے ہندی اسٹریمنگ رائٹس کو 200 کروڑ روپے میں خرید لیا ہے۔ فلم میکرز کا کہنا ہے کہ فلم کو بنانے میں بہت پیسہ لگا ہے اور ۔ فلم کی کافی شوٹنگ بیرون ملک میں ہوئی ہے۔ یہ بات واضع رہے کہ فلم کی بیشتر شوٹنگ ہوگئی ہے لیکن اس کو ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا ہے۔ سلمان خان اس کے علاوہ ’کبھی عید کبھی دیوالی‘، ’کک 2‘ اور ‘نو انٹری 2‘ کا بھی حصہ ہیں۔

سلمان خان کی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی‘ میں سابق بگ باس شرکاء شہناز گل بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغازکریں گی ۔ شہناز گل کو سلمان خان فلم کے لئے ایک بڑی رقم فیس کے طور پر دیں گے۔ سلمان خان نے شہناز گل کو اپنی مرضی سے فلم فیس طے کرنے کی پیشکش کی ہے۔