پی این این نیوز: عالم دین مفتی تقی عثمانی نے یوم آزادی کی تقریب میں رقص کی تقریب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہا ہے کہ یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں مردوزن کا مخلوط اور حیا سوز رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے انہوں نے اہل وطن کو آزادی کی مبارک باد دی اور مرکزی تقریب پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ يوم آزادی مبارک! لیکن اس کی سرکاری تقریب میں مرد و زن کا مخلوط اور حیاسوز رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، کیا اس طرح اللہ تعالی کی طرف سے برکتیں نازل ہوں گی؟
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ آج کے دن اناللہ واناالیہ راجعون پڑھنے کو دل نہیں چاہتا تھا لیکن پڑھنا پڑا، کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟
يوم آزادی مبارک! لیکن اسکی سرکاری تقریب میں مرد وزن کا مخلوط اور حیاسوز رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے کیا اس طرح اللہ تعالی کی طرف سے برکتیں نازل ہونگی؟ آج کے دن اناللہ واناالیہ راجعون پڑھنے کو دل نہیں چاہتا تھا لیکن پڑھنا پڑا
— Muhammad Taqi Usmani (@muftitaqiusmani) August 14, 2022
کیازمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟