شیخ رشید کا شہبازشریف کو میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کا مشورہ

Aug 15, 2022 | 11:29 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہبازشریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں، شفاف الیکشن کی تاریخ طےکریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں۔

شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سیاسی مخالفین کو للکارتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی بیماری اور لندن کی بیماری سیاسی ریاکاری ہے۔

قوم کو سمجھ ہے کہ نوازشریف ، آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہے،بزدل نوازشریف آئے نہ آئے، اہل ہو یا نااہل اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    شیخ رشید نے وزیراعظم کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں، شفاف الیکشن کی تاریخ طےکریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی نشانے پرہونگے،الیکشن میں تاخیر جمہوریت کی موت ہوگی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث دس کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔

مزیدخبریں