ایک نیوز نیوز: ترکیہ میں ہونے والی اسلامی یکجہتی گیمز کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ آج ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پاکستانی سوئمرز بسمہ اور جہاں آرا 100 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ کے فائنل میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ پاکستانیوں کو اسکیٹ شوٹنگ میں عثمان چند سے فائنل تک رسائی کی امیدیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ 109کلو گرام ویٹ لفٹنگ کیٹیگری میں اسلامی یکجہتی گیمز میں میڈل کی لڑائی لڑیں گے۔ نوح دستگیر کا ایونٹ شام 5 بجے شروع ہوگا۔
نوح دستگیر بٹ کے بھائی ہنزلہ بھی ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کو میڈل دلانے کی کوشش کریں گے۔ ہنزلہ 3:30 بجے 109 کلو گرام ویٹ لفٹنگ کیٹیگری میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اس کے علاوہ پاکستانی ایتھلیٹس آج شوٹنگ، آرچری کے ایونٹس بھی کھیلیں گے۔