بارشوں سےسندھ کی فصلوں کو اربوں کا نقصان

Aug 15, 2022 | 10:46 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: سندھ میں ہونے والی غیر معمولی بارشوں سے کھجور کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس کے علاوہ کپاس ، چاول اور کیلے کی فصلیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔  جس سے سندھ کی زراعت کو 50 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں ہونے والی بارشوں کے باعث فصلوں کے شدید نقصانات پر کسانوں نے دہائیاں دیتے ہوئے سندھ حکومت سے فوی ریلیف کی اپیل کی ہے۔

محکمہ زراعت سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں ہونے والی غیر معمولی بارشوں سے کھجور کی 80 فیصد فصل تباہ ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں