کامن ویلتھ گیمزکے میڈلسٹ کی وطن واپسی پر شانداراستقبال

کامن ویلتھ گیمزکے میڈلسٹ کی وطن واپسی پر شانداراستقبال
کیپشن: کامن ویلتھ گیمزکے میڈلسٹ کی وطن واپسی پر شانداراستقبال

  ایک نیوز نیوز: برطانیہ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز اور  ترکی میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز  میں شرکت کرنے والے قومی ایتھلیٹس کی پاکستان واپس کا سلسلہ جاری ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-15/news-1660541887-7699.mp4

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈلسٹ انعام بٹ، میڈلسٹ نائب گل اور اسپرنٹر شجر عباس کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے کھلاڑیوں کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

پاکستان کے لیے میڈلز جیتنے والوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور اسلام آباد ائیر پورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

کامن ویلتھ گیمز اور اسلام یکجہتی گیمز میں طلائی تمغے جیتنے والے ارشد ندیم آج وطن پہنچیں گے جبکہ کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ اسلامی یکجہتی گیمز میں آج ایکشن میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیت کر آنے والوں کے لیے انعامی رقوم کا اعلان کر رکھا ہے۔