بھارت کی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منارہے ہیں

بھارت کی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منارہے ہیں
کیپشن: بھارت کی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منارہے ہیں

 ایک نیوز نیوز:  بھارت کی آزادی کے دن مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے،کنٹرول لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی آزادی کے دن مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے جب کہ قابض فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی مظالم کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے دنیا بھر میں بھارت مخالف مظاہرے ہوں گے۔

دوسری جانب بھارت کے یوم آزادی کو کشمیری آج یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں آزاد کشمیر بھر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔سب سے بڑا مظاہرہ مظفرآباد کے آزادی چوک میں ہوا جس میں مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر شدید احتجاج کیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-15/news-1660553189-7723.mp4