ایک نیوز نیوز: سابق لارڈ میئر برمنگھم کونسلر محمد عظیم انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق کونسلر محمد عظیم 2019 سے 2021 تک مسلسل دو برس لارڈ میئر کے عہدے پر فائض رہے، کونسلر محمد عظیم نے 2021 سے 2022 تک بطور ڈپٹی لارڈ میئر بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔
کونسلر محمد عظیم 60 کی دہائی میں آزاد کشمیر سے برطانیہ آئے، محمد عظیم برمنگھم کے چوتھے مسلمان لارڈ میئر تھے اور وہ حال ہی میں اسپارک بروک وارڈ سے دوبارہ کونسلر منتخب ہوئے تھے۔
لارڈ میئر مورین کورنش اور لیڈر سٹی کونسل این وارڈ نے کونسلر محمد عظیم کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے جبکہ رکن پارلیمنٹ جیس فلپس اور دیگر کونسلرز نے بھی کونسلر محمد عظیم کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔