ایک نیوز نیوز: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا انفیکشن سے 2 مریض انتقال کرگئے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 459 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 2 مریضوں کا انتقال ہوگیا۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 18 ہزار 45 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.54 فی صد رہی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 172 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 63 ہزار 347 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 529 ہو چکی ہے۔