ایک نیوز نیوز: خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے سکول کے طلباء کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے، جس کے بعد صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولز آج سے کھل جائیں گے۔
خیال رہےکہ خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے گرم علاقوں میں چھٹیوں کا دورانیہ بڑھاتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اسکول 15 اگست کے بجائے یکم ستمبرکو کھلیں گے تاہم اب گرمی کی شدت میں کمی کےبعد چھٹیوں میں توسیع کا اعلامیہ منسوخ کردیا گیا ہے۔