ٹرین میں تشدد سے خاتون کی موت ، بھائی کا تہلکہ خیز دعویٰ 

ٹرین میں تشدد سے خاتون کی موت ، بھائی کا تہلکہ خیز دعویٰ 
کیپشن: ٹرین میں تشدد سے خاتون کی موت ، بھائی کا تہلکہ خیز دعویٰ 

ویب ڈیسک :ملت ایکسپریس میں ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا شکار ہونے والی خاتون مریم کی موت کے معاملے پر پیشرفت سامنے آئی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق متاثر ہ خاتون کے بھائی محمد افضل نے جڑانوالہ تھانے میں مقدمے کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے جس میں پولیس اہلکار پر مبینہ طور پر قتل کا الزام عائد کیا گیاہے ۔متاثرہ خاتون کے بھائی نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ چک 648 گ ب کی رہائشی مریم کراچی میں بیوٹی پارلر پرکام کرتی تھی ،7اپریل کوعید کی چھٹیاں گھر منانے کےلئے بذریعہ ملت ایکسپریس آرہی تھی ، فیصل آباد ریلوے کانسٹیبل میر حسن  اور دیگر ملزمان نے چھیڑ چھاڑ شروع کردی ، منع کرنےپر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چلتی ٹرین سے دھکا دیدیا۔
  ملزمان نے مریم کے پرس سے نقدی وطلائی زیور بھی نکال لیا،ملزمان نے ہمشیرہ کو ناحق قتل کیا ہے 302ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے انصاف دلایاجائے۔