ویب ڈیسک:سائنسدانوں نے ایسا منفرد روبوٹ تیار کیا ہے جو انسانی چہرے کے تاثرات کی نقل ہو بہو نقل کر سکتا ہے۔
روبوٹ سے ملاقات آپ کی زندگی کا عجیب ترین تجربہ ہوگا کیونکہ یہ متعدد انسانی تاثرات کی نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ تاثرات متاثر کن ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ افراد کو دہشت زدہ بھی کرسکتے ہیں۔ایمو نامی یہ روبوٹ امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔
اس کے حوالے سے جاری تحقیقی مقالے اور ایک ویڈیو میں روبوٹ کی خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا۔روبوٹ کی آنکھوں میں 2 کیمرے نصب ہیں جن سے وہ اپنے سامنے موجود چہرے کے تاثرات کو دیکھتا ہے۔اس کے بعد وہ ایک الگورتھم کو استعمال کرکے چہرے کے تاثرات کا اندازہ لگا کر اس کی نقل کرتا ہے۔
تحقیقی مقالے میں بتایا گیا کہ انسانی چہرے پر معمولی تبدیلیوں کا مشاہدہ کرکے روبوٹ 839 ملی سیکنڈ میں انسانی مسکراہٹ سے قبل ہی خود مسکرانے لگتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ روبوٹ کے چہرے کے تاثرات بہت تیزی سے بدلتے ہیں۔
اس میں موجود 26 سنسر بھی اسے انسانی تاثرات کو شناخت کرکے چہرے پر سجانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔