ایک نیوز:آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب،ہڑتال ختم کردی ۔
آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ 10دن میں وزارت پٹرولیم میں سیکرٹری پیٹرولیم کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔ مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر دی گئی۔
واضح رہے کہ آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کی جانب سے ناپ تول میں کمی کیخلاف پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرکے ہڑتال کی جارہی تھی۔