ایک نیوز:رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کوفون،رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا ۔
رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے جے یو آئی سربراہ مولانافضل الرحمان کو عید کی مبارکباد دی ۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور انتخابات کے بعد حکومت سازی کے عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
اسد قیصر نے وفاقی حکومت کے بننے اور چلنے کے عمل پر پی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔گفتگو میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں رابطوں کو باقاعدگی سے بڑھانے پراتفاق پراتفاق کیا۔
اسدقیصرکاکہنا تھاکہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے عوامی مینڈیٹ مجروح کیا گیا۔عوامی مینڈیٹ مجروح کرنے کے عمل کیخلاف منظم جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام میں فکری ہم آہنگی انتہائی خوش آئند ہے۔عوامی خودمختاری، آئینی بالادستی کیلئے تحریک تحفظ پاکستان کے پلیٹ فارم پر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔