زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی  ہفتہ وار رپورٹ جاری 

Apr 15, 2024 | 20:24 PM

ایک نیوز : اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی  ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق  زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، 5 اپریل  تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 8 ارب 4 کروڑ 3 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 6 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 40 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 13 ارب 44 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

مزیدخبریں