10ویں پی ایس ایل کیلئے حکام نے سرجوڑ لئے

10ویں پی ایس ایل کیلئے حکام نے سرجوڑ لئے
کیپشن: 10ویں پی ایس ایل کیلئے حکام نے سرجوڑ لئے

ایک نیوز : پاکستان سپر لیگ دسواں ایڈیشن کیلئے پی سی بی حکام نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے سر جوڑ لیے۔

پاکستان سپر لیگ دسواں ایڈیشن کے  انعقاد کے لیے مناسب ونڈو کی تلاش جاری،پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن رمضان یا اس کے فوری بعد کرانے پر غور کیاگیا

ذرائع کے مطابق  سال 2025 میں سہ فریقی سیریز اور چیمپینز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل کا شیڈول متاثر ہو سکتا ہے۔

پی سی بی حکام کے مطابق لاہور۔ پی ایس ایل 10 کے شیڈول پر کام جاری ہے، فائنل ہونے پر پی سی بی گورننگ کونسل سے منظوری لی جائے گی۔