مریم نواز نے مری کی ڈویلپمنٹ کیلئے پلان طلب کرلیا

مریم نواز نے مری کی ڈویلپمنٹ کیلئے پلان طلب کرلیا
کیپشن: مریم نواز نے مری کی ڈویلپمنٹ کیلئے پلان طلب کرلیا

ایک نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری کی ڈویلپمنٹ کیلئے پلان طلب کرلیا ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز اور  نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مری کے مسائل، ضروریات اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں مری میں سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنانے کیلئے سائٹ اورمری میں انٹری کیلئے گاڑیوں کو پرمٹ کارڈ ایشو کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اور مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر پلاسٹک پر پابندی کا حکم دیدیا۔

مریم نواز نے مری میں پارکنگ کے لئے کیبل کار اور جدید ٹرام چلانے کے اقدامات کی ہدایت کی۔مری میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگانے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں مری کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔مری میں تجاوزات کے خاتمے کا حتمی پلان  کی  منظوری دیدی گئی۔مری میں بس سٹینڈ کو فنکشنل کرنے اور غیر قانونی اڈے بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا،مری کی سڑکوں کو ون وے بنانے اور کشادگی کی منظوری بھی دی گئی۔

 نواز شریف نے کہا کہ مری کنکریٹ کا جنگل بن چکا ہے۔تعمیراتی معیار مدنظر نہیں رکھا گیا۔ لینڈ سلائڈنگ پوائنٹس پر ہوٹلوں۔عمارتوں کی تعمیر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ماضی میں پیسے کمانا مقصد رہا،تاریخی عمارتوں کا قدیمی حسن تباہ کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بھدے سٹرکچر مری کے قدرتی حسن کو مسخ کررہے ہیں۔عوام کی زندگی کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے۔