ایک نیوز :امیر بالاج قتل کیس میں نامزد اشتہاری ملزم طیفی بٹ اور گوگی بٹ کی لاہور میں موجود جائیداد بحق سرکارِ ضبط کرنے کا عمل مکمل ہوگیا۔
ڈی آئی جی آرگنائزرڈ کرائم عمران کشور کا کہنا ہے کہ امیربالاج قتل کا ملزم طیفی بٹ لندن میں موجود ہے شواہد مل چکے ہیں۔تفتیش کے دوران تمام شواہد طیفی بٹ سے جا ملتے ہیں ۔گوگی بٹ پاکستان میں موجود ہے اسکی گرفتاری کے لیے ٹیم کام کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ امیربالاج قتل کیس میں ابتک صرف احسن شاہ گرفتار ہو ا تھا جو اب جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہے ۔احسن شاہ نے طیفی بٹ سے 50لاکھ روپے لیکر امیربالاج کی شادی کی تقریب میں ریکی کی تھی ۔