فیس جمع کرانےوالےرل گئے،ارکان اسمبلی کو بلیو پاسپورٹ جاری

Apr 15, 2024 | 17:55 PM

ایک نیوز :اربوں روپے فیس جمع کرنیوالے عام شہری رل گئے،ارکان اسمبلی ،سینیٹرز کو مفت بلیو پاسپورٹ دینے کاعمل جاری ہے ۔

 محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے اراکین اور سینیئر ز کو ان کی فیملی سمیت ای بلیو پاسپورٹ مفت بنا کر دینے کا عمل ترجیحی بنیادوں پر جاری  ہے۔ صوبائی اسمبلیوں کے سینکڑوں اراکین اسمبلی کو بھی مفت بلیو پاسپورٹ بنا کر دیئے جارہے ہیں ۔

پنجاب اسمبلی کے 371 اراکین اسمبلی میں سے 250 کے قریب اراکین اسمبلی نے ای بلیو پاسپورٹ بنوا لئے۔مجموعی طور پر ان اراکین اسمبلی  سینٹرز اور ان کی فیملی کو 7 کروڑ روپے مالیت کے ای پاسپورٹ جاری کئے جائیں گے ۔ قومی اسمبلی اور سینٹرز کو انکے والدین بیوی بچوں کے بھی مفت پاسپورٹ بنائے جارہے ہیں ۔

 لاہور سمیت ملک بھر کے پانچ لاکھ کے قریب افراد ایسے ہیں جنہوں نے اربوں روپے فیس کی مد میں جمع کرا دیئے مگر کئی کئی ماہ کے بعد بھی پاسپورٹ نہیں مل رہے ۔

پاسپورٹ حکام کاکہنا ہے کہ التواء  کا شکار پاسپورٹ آئندہ جون تک بن جائیں گے۔لیمینیشن پیپر اور سیاہی کا مسئلہ آیا تھا جو حل ہوگیا ۔جون تک تمام لوگوں کو پاسپورٹ جاری کردیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں