ایک نیوز:انٹربینک میں روپےکی قدرمیں کمی سے ڈالرمزیدمہنگاہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق عیدالفطرکی چھٹیوں کےبعدکاروبارکےپہلےدن ڈالرکےمقابلےمیں روپےکی قدرگرگئی۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 277.94 روپے سے بڑھ کر 278.12 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 229 پوائنٹس کے اضافے سے 70 ہزار 544 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 352 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 179 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 156 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ مارکیٹ میں 54 کروڑ 46 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔
اسٹاک مارکیٹ میں 21 ارب 89 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 70,608 جبکہ کم ترین سطح 69,914 پوائنٹس رہی ۔