ایک نیوز:بلوچستان میں حکومت سازی کےمعاملےپرپیپلزپارٹی اورن لیگ کےدرمیان معاملات التواکاشکارہوگئے۔
ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کابینہ فارمولے پر اتفاق نہ ہو سکا۔ مسلم لیگ ن نےمعاہدے سے زائد وزارتوں کا مطالبہ کردیا۔پی پی کی جانب سے معاہدے پر من وعن عملدرآمد پر زوردیاجارہاہے۔
ذرائع کےمطابق بلوچستان کابینہ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی میں ڈیڈلاک پیدا ہو گیا۔آئندہ دو روز بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق اہم ہیں۔