ایک نیوز:پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنزکو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کردیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کا رولنٹ اولٹمنز کیساتھ دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا معاہدہ ہوا ۔ رولنٹ اولٹمنز اذلان شاہ اور نیشن کپ کیلئے دستیاب ہوں گے ۔ رولنٹ اولٹمنز پہلے بھی قومی ہاکی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں ۔ غیر ملکی کوچ 22 اپریل سے اسلام آباد میں قومی ہاکی کیمپ کو جوائن کرینگے ۔
قومی ہاکی فیڈریشن نے ذیشان اشرف، عثمان شیخ، آصف احمد کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا، غلام جیلانی گول کیپنگ کوچ، شاہد فقیر فزیکل ٹرینر، ڈاکٹر اسد عباس کو ٹیم کاڈاکٹر تعینات کردیاگیا۔
اذلان شاہ ہاکی کا تربیتی کیمپ 16 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوگا ، ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کیلئے 57 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے ، اذلان شاہ ہاکی 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جاے گا۔