ایک نیوز:ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سےایشیائی سٹاک مارکیٹس میں مندی کارجحان ہے۔
تفصیلات کےمطابق مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس کمی کارجحان ہے۔
جاپان اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 1 فیصد کمی ،جنوبی کوریا کا اسٹاک مارکیٹ انڈیکس 1 فیصد گر گیا ۔بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں 1 فیصد کمی ،سنگاپور اسٹاک مارکیٹ میں 1 فیصد کمی ہوگئی۔
بنگلہ دیش اسٹاک مارکیٹ میں 1 فیصد کمی،ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں بھی 0.7 فیصد کمی جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 0.2 فیصد کمی ہوگئی۔