ایک نیوز:عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا،پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کافیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کرینگے۔
ذرائع کےمطابق ملک میں آئندہ15روزکےلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکاامکان ہے۔ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے ۔
پیٹرولیم ڈویژن کاکہناہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ابھی تک اوگرا کی سمری نہیں آئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہوسکتی ہیں ابھی ورکنگ نہ ہوسکی۔ سمری موصول ہونے سےقبل اس پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ 2 ہفتوں میں عالمی منڈی میں بتدریج خام تیل کی قیمت بڑھ رہی ہے ۔ اوگرا کی ورکنگ آج شام میں موصول ہوگی ۔
پیٹرولیم ڈویژن ذرائع کاکہناہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے وزارت خزانہ کرتی ہے۔