پی سی بی نے کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی ختم کردی

Apr 15, 2024 | 11:50 AM

ایک نیوز:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے غیرفعال کرکٹ ٹیکنکل کمیٹی ختم کردی۔
ذرائع کےمطابق ٹیکنیکل کمیٹی کےہیڈمصباح الحق،جنید ضیا رکن جبکہ عثمان تسلیم سیکرٹری تھے۔ محمد حفیظ کمیٹی سے پہلے مستعفی ہوچکے تھے۔ کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا آخری اجلاس ستمبر میں ہوا تھا۔

ذرائع کےمطابق کمیٹی کی تشکیل سابق چیئرمین ذکا اشرف نے کی تھی۔ کپتان اور کوچ تبدیلی کے لیے بھی کمیٹی سے مشاورت نہیں کی گئی تھی ۔

مزیدخبریں