ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما روف حسن نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں سنی اتحاد کونسل کی ٹکٹ پر جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران حسن روف نے کہا کہ آئین وہ کتاب ہے جس کے تحت حکومتیں آتی اورجاتی ہیں ،اور آئین پر ہی ریاست چلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک آئین کی بحالی کیلئے ہے ،ہم عوام سے مدد مانگ رہے ہیں اورآئین کی بحالی کیلئے ہم سب سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پنجاب میں کوئی فارورڈ بلا ک نہیں تھا ، پارٹی میں تمام اختلاف ختم ہو چکے ہیں ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کمپرومائز کرنے والے نہیں ۔