14 کلو میٹر دور سے مفت آٹا لینے آنے والا 70 سالہ شخص جاں بحق

Apr 15, 2023 | 23:50 PM

ایک نیوز:شکر گڑھ میں 14 کلو میٹر دور سے مفت آٹا لینے آنے والا 70 سالہ شخص جان کی بازی ہارگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق بزرگ شہری 14 کلو میٹر دور سے مفت آٹا لینے پہنچا تھا۔شہری آٹے کا تھیلا لے کر رش سے نکلتے ہوئے بے ہوش ہوا اور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

مزیدخبریں