سوات: زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

Apr 15, 2023 | 23:25 PM

ایک نیوز:اسلام پور کے علاقے سیدو شریف میں فریقین کے مابین تصادم میں 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سیدو شریف کے علاقے اسلام پور مرغزار میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ زمین کے تنازع پر ہوئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سیدوشریف اسپتال میں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

مزیدخبریں