کچھ افراد کاموں میں تاخیر کیوں پسند کرتے ہیں؟ 

Apr 15, 2023 | 22:00 PM

ایک نیوز: ماہرین کاکہنا ہے کہ کچھ افراد دماغی میکنزم کے باعث مختلف کاموں میں تاخیر کرتے ہیں یا انہیں وقت کا احساس ہی نہیں ہوتا۔
مرحوم شاعر منیر نیازی کہتے تھے ' ہمیشہ دیر کردیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں، ضروری بات کہنی ہو، کوئی وعدہ نبھانا ہو، اسے آواز دینی ہو، ہمیشہ دیر کردیتا ہوں میں'، اور یہ بات ٹھیک بھی ہے کچھ افراد کبھی بھی بروقت کام نہیں کرتے۔

اب چاہے کسی سے ملنا ہو یا کوئی کام کرنا ہو، یہ افراد ہمیشہ دیر کر دیتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ تاخیر پسند ہوتے ہیں۔

مگر آخر کچھ افراد تاخیر پسند کیوں ہوتے ہیں؟ اس کا جواب مختلف سائنسی تحقیقی رپورٹس میں دیا گیا ہے اور مختلف عناصر بشمول وقت کا احساس، وقت کا خیال رکھنے اور شخصیت ممکنہ کردار ادا کرتے ہیں۔

 دماغ کا ہپوکیمپس نامی خطہ وقت کے کچھ پہلوؤں جیسے کسی کام کو یاد رکھنے یا کوئی کام کتنے وقت میں ہوسکتا ہے، کا تعین کرتا ہے۔

جرنل نیچر ریویوز نیورو سائنس میں شائع تحقیق میں عندیہ دیا گیا کہ اس دماغی خطے میں موجود نیورونز 'وقت کے خلیات' کے طور پر کام کرکے واقعات کے بارے میں ہماری یادداشت اور تصور پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

مگر تحقیق میں اس سوال کا جواب نہیں دیا گیا کہ آخر کچھ افراد کیوں وقت کی اہمیت کو سمجھ نہیں پاتے۔2017 کی ایک تحقیق میں 20 طالبعلموں کو شامل کیا گیا تھا اور انہیں مختلف مقامات پر بھیج کر سفر کے دورانیے کا تخمینہ گایا گیا۔محققین نے دریافت کیا کہ اگر کوئی جگہ لوگوں کے لیے جانی پہچانی ہو تو وہ وہاں تک پہنچنے میں کاہلی کا مظاہرہ کرنے لگتے ہیں۔

مزیدخبریں