ٹوئٹر میں 10 ہزار حروف پر مشتمل ٹوئٹس پوسٹ کرنا ممکن ہوگیا

ٹوئٹر میں 10 ہزار حروف پر مشتمل ٹوئٹس پوسٹ کرنا ممکن ہوگیا
کیپشن: It became possible to post tweets containing 10 thousand characters in Twitter

  ایک نیوز:صارفین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ ٹوئٹر میں 10 ہزار حروف پر مشتمل ٹوئٹس پوسٹ کرنا ممکن ہوگیا۔مگراس مقصد کے لیے ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن سروس کا رکن بننا ضروری ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر بلیو کے صارفین اب ایک ٹوئٹ میں 10 ہزار حروف پر مشتمل تحریر پوسٹ کر سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ یہ صارفین اپنے ٹوئٹس کو بولڈ یا اٹالک ٹیکسٹ سے بھی سجا سکیں گے۔

ٹوئٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ 14 اپریل سے 10 ہزار حروف پر مشتمل ٹوئٹس بولڈ اور اٹالک ٹیکسٹ فارمیٹنگ کے ساتھ کرنا ممکن ہے، جن تک رسائی ٹوئٹر بلیو صارفین کو دی جائے گی۔

 اس سے قبل فروری 2023 میں ہی ٹوئٹر نے ٹوئٹس کے لیے حروف کی تعداد 280 سے بڑھا کر 4 ہزار کر دی تھی، مگر اس وقت بھی یہ سہولت ٹوئٹر بلیو کے صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی تھی۔

پہلے ایک ٹوئٹ میں صرف 140 حروف استعمال ہوسکتے تھے، 2017 میں حروف کی تعداد 280 کی گئی تھی۔

ٹوئٹر کی جانب سے اس سبسکرپشن سروس کے لیے پاکستان میں صارفین سے ماہانہ 2250 روپے لیے جائیں گے۔

اس فیچر کا عندیہ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے مارچ 2023 میں دیا تھا اور اب اسے متعارف کرا دیا گیا ہے۔