ایک نیوز :نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نےنیوزی لینڈ کو شکست دیدی۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں بھی بابر اعظم ٹاس کے معاملے میں خوس قسمت رہے اور لگاتار دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 192رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 193رنز کا ہدف ملا ۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 101اور محمد رضوان 50رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،افتخار احمد 33رنز بنا کر نمایاں رہے ۔پاکستان کے 192رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 154رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین 64 رنز ناقابلِ شکست بنا کر نمایاں رہے۔ چیڈ باؤس 26، کپتان ٹام لیتھم 19 اور کول میکونچی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 جبکہ عماد وسیم، شاداب خان اور زمان خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 2جبکہ جیمز نیشم اور رویندرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
اس سے فبل میچ کے لیے پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ میچ کی فاتح الیون برقرار رکھی ہے البتہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے حارث رؤف کی شاندار باؤلنگ کی بدولت مہمان ٹیم کو صرف 94 رنز پر ڈھیر کر کے میچ میں 88 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔