72 سالہ بزرگ نے ڈیٹ پر چلنے کی دعوت دی، آئمہ بیگ

72 سالہ بزرگ نے ڈیٹ پر چلنے کی دعوت دی، آئمہ بیگ
کیپشن: 72-year-old invited to walk on a date, Aima Baig

ایک نیوز: پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ انہیں 72 سالہ معمر شخص نے ڈیٹ پر چلنے کی دعوت دی۔

 آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ مجھے 72 سالہ شخص کی فون کال موصول ہوئی، انہیں لگا تھا کہ میں امریکی ریاست اوہایو میں رہتی ہوں۔ سب سے دلچسپ بات جو مجھے اس ڈیٹ کی پیشکش میں لگی، وہ یہ تھی کہ اس شخص نے مجھے ناشتے پر پائن ایپل پین کیکس کھلانے کے لیے چلنے کا کہا تھا، مذکورہ شخص نے مجھ سے فون پر کہا کہ میں ایک جگہ جانتا ہوں جہاں پائن ایپل پین کیکس بہت اچھے ملتے ہیں تو میں آپ کے ساتھ وہاں جانا چاہتا ہوں۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ  میں نے کبھی پائن ایپل پین کیکس نہیں کھائے لیکن مجھے اس بات کا علم نہیں کہ وہ بزرگ مجھے یہی کھلانے لے کر چلنے کا کیوں کہہ رہے تھے۔