روینہ ٹنڈن نے بالی وڈ کو اداکاروں کےبچوں کیلئے بے رحم قرار دیدیا

Apr 15, 2023 | 20:25 PM

 ایک نیوز: معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بالی وڈ کو اداکاروں کے بچوں کیلئے بے رحم قرار دے دیا۔
انٹرویو میں اداکارہ روینہ ٹنڈن کاکہنا تھا کہ فلم انڈسٹری فلمی اداکاروں کے بچوں کیلئے ظالم ہے حتیٰ کہ مشہور اداکار والدین بھی اپنے بچوں کیلئے کچھ نہیں کرسکتے، صرف مداح ہی ہیں جو انہیں سپر اسٹار بنا سکتے ہیں۔اسٹارز کے بچوں پر زیادہ پریشر ہوتا ہے کیونکہ انہیں کچھ توقعات پر پورا اترنا ہوتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کے پاس ٹیلنٹ نہیں ہے تو آپ ان کیلئے صرف ایک فلم ہی بنا سکتے ہیں لیکن صرف ناظرین ہی ہیں جو انہیں کنگ بنا سکتے ہیں اور یہ ہی انڈسٹری میں کام آتا ہے۔

واضح رہے روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی اداکار اجے دیوگن کے بھتیجے امان کے ساتھ اپنا ڈیبیو ایکشن اور ایڈوینچر سے بھرپور فلم میں کریں گی۔

 

 

مزیدخبریں