شیخوپورہ،پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،1زخمی حالت میں گرفتار

Apr 15, 2023 | 20:11 PM

ایک نیوز:شیخوپورہ فیکٹری ایریا کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ڈاکو موٹروے پل کے قریب شہریوں کو لوٹ رہے تھے ۔پولیس پہنچی تو شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ماراگیادوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت اشفاق کے نام سے ہوئی ہے جوکہ خانپور کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں