ایک نیوز :علی زیدی کی گرفتاری کے بعد ان کی بیٹی بھی میدان میں آگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق علی زیدی کی بیٹی ساشا علی زیدی نے اپنے والد کی گرفتاری کے بعد ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے علی حیدر زیدی کی بیٹی ہونے پر فخر ہے میرے والد نے پوری دیانتداری کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے، انہوں نے ہمیشہ صحیح اور غلط کے درمیان فرق کو پہچانا ہے، بچپن سے ہمیں یہ تعلیم دی کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم سید گھرانے میں پیدا ہوئے, نبی ﷺ کی ذات سے تعلق کی وجہ سے ہمیں زیادہ عاجزانہ طریقے سے زندگی گزارنے کی ضرورت ہے
انہوں نے کہا کہ آج میرے والدکو پاکستان کی خود مختاری اور عزت کیلئے کھڑے ہونے پر گرفتار کر لیا گیا، پاکستان بحیثیت قوم کیسے ترقی کر سکتا ہے جب اس کیلئے آواز بلند کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، نیوٹرل انکل! کیا آپ ان چوروں کو ملک پر مسلط رہ کر ہمارے مستقبل کے ساتھ کھیلتے رہنے کی اجازت دیں گے، کیا ان حالات میں ہمیں ملک چھوڑ جانے کے بارے میں سوچنا چاہئے، امید ہے مجھے اس کا جواب ضرور ملے گا۔