ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ میں نوسربازسرگرم،خاتون کولوٹ لیا

Apr 15, 2023 | 18:00 PM

ایک نیوز:ڈی ایچ کیو اوکاڑہ میں نوسربازبازوں نے لوٹ مار مچادی۔ہسپتال کے جعلی ملازم نے خاتون کی سونے کی بالیاں،ہزاروں کی نقدی چھین لی ۔

متاثرہ خاتون کاکہنا تھا کہ بیٹا شان چلڈرن وارڈ میں زیرعلاج ہے ۔جعلی ملازم مفت علاج کا فارم مکمل کرنےکیلئے ایمرجنسی وارڈ میں لے کر گیا،ہزاروں کی نقدی،سونے کی بالیاں لیکر رفوچکرہوگیا۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ نوسربازملازم کے ساتھ ایک خاتون بھی تھی۔جنہوں نے ماسک بھی لگارکھے تھے ۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کے بیان کے بعدث فوٹیج کی مددد سے ملزمان کی تلاش شر وع کردی ۔

 
 

مزیدخبریں